Tuesday, April 23, 2024

پی ٹی آئی کے انتخابی پلان میں تبدیلی ، اسلام آباد کا کنونشن منسوخ کر دیاگیا

پی ٹی آئی کے انتخابی پلان میں تبدیلی ، اسلام آباد کا کنونشن منسوخ کر دیاگیا
June 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی پلان میں تبدیلی  کر دی گئی ہے ،  پی ٹی آئی کا اسلام آباد کا کنونشن منسوخ ہو گیا ۔ نئے پلان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان   آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے  ۔ عمران خان  این اے 131 سمیت دیگر حلقوں میں انتخابی مہم کا جائزہ لیں گے جب کہ اپنے دورے کے دوران  چیئرمین پی ٹی آئی  لاہور کے مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے  ، پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات بھی کریں گے ۔