Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی کیخلاف غیر ملکی و ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنیکا فیصلہ ‏

پی ٹی آئی کیخلاف غیر ملکی و ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنیکا فیصلہ ‏
November 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر  کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی  کمیٹی 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے ، اپوزیشن کی درخواست چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو بھجوا دی گئی ۔ تحریک انصاف  کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت اب ہرروز ہوگی، الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی 26 نومبر سے کیس روزانہ کی بنیاد پر سنے گی ،کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر اورممبران کو بھجوا دی۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو بھی 26 نومبر کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے طلب کررکھا ہے، دونوں جماعتوں کےخلاف بھی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز اسی روز ہوگا۔ گزشتہ روز رہبر کمیٹی نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کے مطالبے کو لے کر پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاج بھی کیا۔