Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ 5 دسمبر کو آئیگا

پی ٹی آئی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ 5 دسمبر کو آئیگا
November 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ 5 دسمبر کو آئیگا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر 5 رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا لیکن آج 2 ممبران رخصت پر ہیں لہٰذا محفوظ کیا گیا فیصلہ 5 دسمبر کو سنایا جائیگا۔
تحریک انصاف کے سابق رہنما یوسف علی نے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔