Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد
November 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس  ہواجس میں وزیر اعظم کے ستعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ، جبکہ اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کور کمیٹی اجلاس کے بعد حکومتی مذاکراتی ٹیم نےپریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ رابطے کے دروازے کھلے ہیں ،  اگر معاہدے سے ہٹے تو انتظامیہ ایکشن لے گی ،  ملک کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار اپوزیشن   ہو گی ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ  ہم نے معاہدے کی خلاف ورزی کہاں کی ، یہ اپنے دستخط شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے جا رہے ہیں ،  اپوزیشن ملک دشمنی کی بات نہ کرے ، تمام ادارے ہم سب کے ہیں ، وزیر اعظم صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں  ، فوج سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں ۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کشمیر سے توجہ ہٹانے رہے ہیں ، کہتے ہیں وزیر اعظم نے کشمیر بیچ دیا ، عمران خان نے جس طرح ہر جگہ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا  ، ماضی میں کبھی بھی اور ہیں بھی نہیں کیا گیا ۔