Tuesday, April 23, 2024

پی ٹی آئی کی ”کرپشن مٹاو، ملک بچاو مہم“ سندھ میں جاری

پی ٹی آئی کی ”کرپشن مٹاو، ملک بچاو مہم“ سندھ میں جاری
April 27, 2016
حیدرآباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اشتہارات پر پیسے خرچ کرنے کے باوجود حکومت لوگوں کو قائل نہیں کر سکی۔ اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کرپشن کےخلاف سندھ میں جنگ زوروشور سے جاری ہے۔ کرپشن مٹاو، ملک بچاومہم کا کارواں شہرشہر کرپشن کےخلاف صدائے احتجاج بلند کرتا آگے بڑھتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کا قافلہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، عمر کوٹ، میر پور خاص، کنڈیاری سے گزرا تو لوگوں نے قافلے کا شاندار استقبال کیا۔ شاہ محمود قریشی مختلف مقامات پر خطاب کر کے عوام کا لہو گرماتے رہے۔ شاہ محمود قریشی نے سانگھڑ کی عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ اپنا مستقبل سنوارنا لوگوں کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا شعبہ انفارمیشن ناکام ہو چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت جلسوں کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔