Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی کی پرعزم اور باہمت خواتین کارکنوں کو بارش بھی نہ روک سکی

پی ٹی آئی کی پرعزم اور باہمت خواتین کارکنوں کو بارش بھی نہ روک سکی
August 13, 2017

راولپنڈی (92نیوز)پی ٹی آئی کی پرعزم اور باہمت خواتین کارکنوں کو بارش بھی نہ روک سکی لیاقت باغ کے جلسہ میں خواتین نے اپنا رنگ جما دیا اپنے قائد عمران کے حق میں خوب نعرے لگائے جلسہ گاہ میں عمران خان کے ہمشکل نوجوان نے سب کوورتہ حیرت میں ڈال دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کی خواتین نے بارش کوبھی خاطر میں نہ لایا،پرعزم خواتین لیاقت باغ کے جلسہ میں پہنچ گئیں ۔ پارٹی پرچم  کی ٹوپیاں اور دوپٹے پہن کرجلسہ گاہ  آنے والی خواتین کارکنوں نے رنگ جمادیا۔ خواتین نے اپنے قائد عمران خان کے حق میں اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی ۔لیاقت باغ کے جلسہ گاہ میں خواتین کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ 20 سالہ ٹانگوں سے معذور شمیم سوات سے راولپنڈی پہنچ گئی۔ کہتی ہیں وہ عمران خان نے حق کا ساتھ دیا ہے وہ ان کے ساتھ کھڑی ہونگی۔ لیاقت باغ کے جلسہ میں جہاں خواتین کارکنوں نے اپنا رنگ جمایا وہاں عمران خان کے ہم شکل نے جلسہ گاہ میں لوگوں کو حیران کردیا۔ کئی تو اس نوجوان کو عمران خان ہی سمجھ بیٹھے۔ پی ٹی آئی کی خواتین کہتی ہیں کہ عمران خان کی چار سالہ جدوجہد رنگ لائی ہے اور ملک کو  کرپٹ نوازشریف سے نجات ملی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے  جیت کر ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی.