Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،ارکان کے معیشت پر تحفظات

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،ارکان کے معیشت پر تحفظات
January 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی آئی ارکان  قومی اسمبلی  وفاقی وزرا کے رویے سے نالاں نظر آنے لگے ،  وزیرخزانہ کےمعیشت کے حوالے سے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے  ممبران قومی اسمبلی نے وزیر خزانہ  اسدعمر کو زمینی  حقائق مدنظر رکھنے کا مشورہ  دے دیا، 92 نیوزتحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےلے آیا۔ پی ٹی آئی کے ارکان  قومی اسمبلی نے وزیرخزانہ کےمعیشت کے حوالے سے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کردیا، ذرائع کے مطابق اسدعمر کو زمینی حقائق مدنظر رکھنے کا مشورہ  دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کی سنجیدگی یہ ہے کہ آج کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی ،ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی اسد عمر سے شکوہ کرتے رہے ۔ ارکان اسمبلی کا شکوہ تھا کہ حکومت میں آنے کےبعد پارٹی سطح پر رابطے ختم کر دیے گئے ، زراعت کے شعبہ میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی گئی۔ ممبران نے وزیرخزانہ پر  واضح کردیا یہی حالات رہے تو آئندہ انتخابات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ وزرا اراکین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں گے،،ہفتے میں ایک روز ہروزیر ارکان  کو بریف کرے گا۔