Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی کی لاہور تنظیم نے رائیونڈ مارچ 30ستمبر کی بجائے یکم اکتوبر کو کرنے کی تجویز دیدی

پی ٹی آئی کی لاہور تنظیم نے رائیونڈ مارچ 30ستمبر کی بجائے یکم اکتوبر کو کرنے کی تجویز دیدی
September 18, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف لاہور نے رائیونڈ مارچ کی تاریخ تیس ستمبر کے بجائے یکم اکتوبر کو کرنے کی تجویز دے دی حتمی فیصلہ آج کور گروپ کے اجلاس میں ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق رائیونڈ جلسے کی منتظم اور میزبان تحریک انصاف لاہور کے تنظیمی عہدیداروں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تجویز دی ہے کہ اڈہ پلاٹ رائیونڈ روڈ پر اعلان کردہ جلسہ یکم اکتوبر کو کیا جائے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبرہفتے کا آخری دن ہو گا۔ اگلے دن اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے جلسے کے انتظامات اور لوگوں کی شرکت زیادہ بہتر ہو سکتی ہے رہنماؤں کے مطابق تیس ستمبر جمعے کا دن ہے اس لیے جلسے میں لوگوں کی شرکت اتنی بھرپور نہیں ہو گی جتنی ہفتے کے روز ممکن ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پہلے تیس ستمبر کو رائیونڈ میں جلسے کی تجویز دے چکی ہے تاہم آج بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی کورکمیٹی  کے اجلاس میں رائیونڈ جلسے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔