Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں نشستیں تقریباً180ہوں گی ، فواد چودھری

پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں نشستیں تقریباً180ہوں گی ، فواد چودھری
August 9, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 179یا180 ہو گی ، عمران خان کو وزیراعظم بننے کیلئے دوسرے مرحلے میں جانے کی ضرورت پیش ہی نہیں آئے گی ۔ اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر کسی جماعت کے پاس 170 ارکان قومی اسمبلی کی حمایت موجو دہو تو اسے دوسرے راؤنڈ میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی ہمیں تقریباً 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نام عمران خان نے شارٹ لسٹ کر لئے ہیں لیکن ابھی یہ ظاہر نہیں کئے گئے ، پوری دنیا سے  عمران خان کو تہہ نیتی  پیغامات موصول ہو رہے ہیں، عالمی طاقتیں عمران خان کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ، ہم خارجہ پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دیں گے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  14اگست کو قومی چھٹی آرہی ہے ،  13اگست کو بلایا جانے والا اجلاس 14فروری  کو بھی چلانا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ نگران حکومت ہی کرے گی ۔