پی ٹی آئی کی عددی اکثریت پوری جہ ہونے پر پی پی کی نئی حکمت عملی تیار
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی عددی اکثریت پوری نہ ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر عمران خان کی جماعت عددی اکثریت پوری نہ کر سکے تو ا س کیلئے ہم پارلیمنٹ میں مقابلہ کر سکتے ہیں ۔
پیپلزپارٹی نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ عمران خان کے پا س حکومت بنانے کیلئے 7 ارکان کم ہیں ، اگر ہم سب مل جائیں تو وفاق میں حکومت بھی بنا سکتے ہیں ، اس تجویز کے تحت وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی کا بنے گا، پیپلزپارٹی وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار بھی میدان میں لے آئی ہے۔
پیپلزپارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن ، ایم ایم اے اور ایم کیو ایم مل کر عددی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور چار جماعتوں کے اشتراک سے اگر حکومت بن جاتی ہے تو اس میں اتحاد کب تک برقرار رہے گا ۔
ایم کیو ایم اور مذہبی جماعتیں ماضی میں بھی مخلوط حکومت سے علیحدگی کی دھمکیاں دے کر اپنے مطالبات تسلیم کرواتی رہی ہیں ۔