Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کی سوچ میں تبدیلی آئی تواس کاخیرمقدم کریں گے:پرویز رشید

پی ٹی آئی کی سوچ میں تبدیلی آئی تواس کاخیرمقدم کریں گے:پرویز رشید
October 18, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سوچ میں اگر تبدیلی آ گئی تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے،عمران خان نے الزامات کی سیاست کی لیکن ہر طرف سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوچ میں اگر تبدیلی آگئی تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے،عمران خان نے طاہر القادری کے ساتھ مل کر لشکر تیار کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولتے ہوئے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا، زبان درازی کی انتہا کی اور بدتمیزی کا کوئی بھی پہلو باقی نہ رہنے دیا لیکن انہوں نے تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ عمران خان نے الزامات کی سیاست کی لیکن ہر طرف سے انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ پرویز رشید نے کہا کہ وہ عمران خان سے انتہائی عاجزی کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ آپ اگلے اڑھائی سال ضائع نہ کریں مسلم لیگ ن کے کام میں کوئی کمی محسوس کریں تو انہیں تجاویز پیش کریں۔ پرویزرشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے این اے ایک سو بائیس سے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیے ہیں اگرایسی بات ہے تو پھر تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کس طرح جیت لی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ را کی دھمکی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کی جائے گی اور وہ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔