Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کی درخواست خارج

پی ٹی آئی کی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کی درخواست خارج
June 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بلدیاتی انتخابات سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کےلئے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کےلئے قانون سازی کا عمل جاری ہے۔ مکمل قانون سامنے آنے تک عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔ عدالت نے مزید کہ اگر آپ سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ جا کر قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مسترد کردی۔