Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی کی روایت ہے، گالی دو مشہور بنو ، شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی کی روایت ہے، گالی دو مشہور بنو ، شاہد خاقان عباسی
January 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی روایت ہے، گالی دو مشہور بنو۔ پروڈکشن آرڈر واپس لینے کے حوالے سے نعیم الحق کا ٹویٹ کے ردعمل میں خواجہ آصف نے شاہد خاقان عباسی  کے ہمراہ میڈیا  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر قائد حزب اختلاف نہیں آئیں گے تو قائد ایوان کے لئے آ نا بھی مشکل ہوجائے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ حکومت جو بو رہی ہے وہی کاٹے گی۔ شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ وزرا کی تقاریر صرف نمبر ٹانکنے کا طریقہ ہے جو زیادہ گالیاں نکالے اُسے زیادہ بڑا عہدہ ملتا ہے۔ پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آپ ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسمبلی کو اس وقت مسائل درپیش ہیں جبکہ اسپیکر صاحب نے اچانک اجلاس ملتوی کردیا ۔ اب نہیں جانتے کہ اجلاس کب ہو گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو بجٹ پیش کر کے بحث کرائے بغیر اجلاس ملتوی کرا کے گھر چلی گئی ہے۔