Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی کی حکومت کیسی ہوگی،عمران خان نے منصوبہ بندی مکمل کرلی

پی ٹی آئی کی حکومت کیسی ہوگی،عمران خان نے منصوبہ بندی مکمل کرلی
May 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مجوزہ حکومت سے متعلق منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 100روز کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے ، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے انعقاد کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئی ہیں ۔ تقریب میں شرکت کیلئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے جبکہ عمران خان کے خصوصی خطاب کے نکات بھی تیار ہیں۔ تقریب کی براہ راست نشریات کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔