Tuesday, April 23, 2024

پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں اور کورکمیٹی تحیل،جہانگیر ترین کو شوکازنوٹس

پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں اور کورکمیٹی تحیل،جہانگیر ترین کو شوکازنوٹس
March 18, 2015
  اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے پارٹی کی تمام تنظیمیں اور کور کمیٹی تحلیل کر دی،ٹریبونل کے کام میں مداخلت پر جہانگیر ترین کو شوکازنوٹس بھی جاری کردیا گیا۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو طلب کر لیا۔ ترجمان شیریں مزاری کہتی ہیں ابھی صرف تنظمیں توڑنے کی سفارش کی گئی ہےتمام عہدیداران اجلاس تک کام جاری رکھیں گے۔ تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے پارٹی کی تمام تنظمیں اور کور کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔ پارٹی کے نئے انتخابات کرانے اور کورکمیٹی کے ارکان کے بھی دوبارہ انتخاب کی سفارش کی ہے۔ صرف پارٹی چیرمین عمران خان کا عہدہ برقرار رہے گا  تاہم  ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی کے ارکان اور تمام تنظیمیں اعلیٰ سطح کے اجلاس تک اپنا کام جاری رکھیں گی ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور یوسف گبول پر مشتمل کمیٹی نے پانچ ماہ قبل رپورٹ میں سفارش کی  تھی کہ 18 مارچ تک پارٹی کی تمام تنظیموں اور کور کمیٹی کو تحلیل کردیا جائے اور تمام عہدیداران کا نیا انتخاب کیا جائے۔ تاہم 18 مارچ تک پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین فیصلے پرعملدرآمدکرانے میں ناکام رہے،جس پر ٹریبونل نے پارٹی تنظیموں اور کور کمیٹی کو توڑنے کا فیصلہ مسلط کردیا ہے ۔ کمیٹی نے رپورٹ پر بروقت عملدرآمد نہ کرانے اورٹریبونل کے کام میں مداخلت پر سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کا جائزہ لینے کے لیےعمران خان نے اتوار کو بنی گالہ میں پارٹی کے سینیررہنماوں کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہےجس میں پارٹی تنظیموں کے مستقبل اور کور کمیٹی کے متعلق حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔