Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی کی تحریک تیاری کمیٹی نے ملک بھر میں لانگ مارچ کی تجویز دیدی

پی ٹی آئی کی تحریک تیاری کمیٹی نے ملک بھر میں لانگ مارچ کی تجویز دیدی
July 12, 2016
  لاہور(92نیوز)پی ٹی آئی کی تحریک تیاری کمیٹی نے ملک بھرمیں لانگ مارچ کرنے کی تجویزدیدی۔سفارشات منظوری کیلئے اعلیٰ قیادت کو بھیجی جائیں گی، اپوزیشن کی  جماعتوں سے بھی مشاورت ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی زیر صدارت تحریک تیاری کمیٹی کااجلاس ہوا ۔ اجلاس میں  تحریک کے پہلے مرحلے کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں کمیٹی نے پہلے مرحلے میں  ایک شہر سے دوسرے شہر تک لانگ مارچ کرنے کیلئے مختلف روٹس تجویز کیے ۔ اراکین نے تجویز دی کہ پاناما لیکس کے خلاف تحریک کا آغاز پشاور سے راولپنڈی تک مارچ کر کے کیا جائے شرکانے تجویز دی کہ اس کے بعدسکھرسےملتان،راولپنڈی سےلاہورتک مارچ کیے جائیں۔۔اجلاس میں سفارش کی گئی کہ لانگ مارچوں کے بعدحتمی راؤنڈ کاآغازکیاجائے ۔ سڑکوں پر مارچ کرنے سے قبل تحریک کی تیاری کےلیے چاروں صوبوں میں ورکرزکنونشنزبلائیں جائیں  ارکان نے تجویزدی کہ عمران خان ورکرزکنونشن کےساتھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنزسےبھی خطاب کریں۔  اجلاس میں طے پایاکہ حتمی اعلان سے قبل اپوزیشن جماعتوں کوتحریک کےمراحل پراعتمادمیں لیاجائیگا۔ یہ تجاویزاورسفارشات 20جولائی کو اسلام آبادمیں بلائے گئےپارٹی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔۔