Friday, May 3, 2024

  پی ٹی آئی کی الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں

   پی ٹی آئی کی الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں
August 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی مملکتِ پاکستان اورپاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پرپی ٹی آئی نےقومی اسمبلی، پنجاب اورسندھ اسمبلی میں قراردادجمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے الطاف حسین نےغیرملکی فوج کومدد کے لئے بلاکر پاکستان سے غداری کی، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کی ملک دشمن اورپاک فوج مخالف تقریرپرسخت ردِعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک طرف سیاست دانوں نے حکومت سے معاملے کوسنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی تین اسمبلیوں میں قرارداد پیش کررہی ہے۔ قومی اسمبلی کے لئے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نےنیٹو، امریکا اوربھارت سےکراچی میں فوج بھیجنے کا ذکرکرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی۔ حکومت الطاف حسین کےخلاف آئین اور قانون کےتحت کارروائی کرئے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے قراردادجمع کرائی۔ جس میں الطاف حسین کی جانب سے بھارت، نیٹواورامریکا کوپاکستان میں براہ راست طاقت کے استعمال کی اپیل کی شدید مذمت کی گئی ۔ قرارداد میں افواج پاکستان  کے خلاف اشتعال انگیز زبان کے استعمال پر ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اورانہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرادی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے بیانات اشتعال انگیزی کے زمرے میں آتے ہیں، انہوں نے دوسرے ممالک سے مددمانگ کر آئین کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف آئین کے تحت کارروائی کی جائے۔ دوسری طرف الطاف حسین کی ملک دشمن تقریرپروزیراعظم آزادکشمیر نے  ایم کیوایم کے دووزراءکو الطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کرنے کے لئے ناصرف بہترگھنٹے کاالٹی میٹم  دیا ہے بلکہ جمعرات  کوآزادکشمیرمیں الطاف حسین کے خلاف مظاہروں کااعلان بھی کردیا، قانون سازاسمبلی میں قرارداد بھی لائی جائے گی۔