Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس، سیاسی قائدین اور تاجروں کی شرکت

پی ٹی آئی کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس، سیاسی قائدین اور تاجروں کی شرکت
December 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس ہوئی جس میں سیاسی قائدین اور تاجروں نے شرکت کی۔

تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کا مقامی ہوٹل میں آل اسٹیک ہولڈر کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا آج تمام کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی ہے۔ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کا مشکور ہوں۔ میڈیا کے سینیئر صحافی موجود ہیں۔ پاکستان کی مختلف این جی اوز ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز کو شکوہ تھا کہ انہیں ان بورڈ نہیں لیا جاتا۔ ہماری کانفرنس کا مقصد اسٹک ہولڈرز کو ان بورڈ ایک پیچ پر لینا ہے۔ صوبہ سندھ میں جو بلدیاتی قانون پاس کیا گیا وہ ایک کالا قانون ہے۔ آج ہم صرف کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ کی بات کررہے ہیں۔ جو نظام یہ لیکر آئے جو بےاختار نظام ہے آنے والے مئیر کو نیچا دیکھایا۔ مئیر کے پاس سفارتخاروں کو استقبال کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے۔ سینٹیشن کے نظام کا منیسٹر خود چیف منسٹر ہوں گے۔ ہمیں امید تھی مئیر کے پاس ٹرانسپورٹ کا نظام ہو گا۔ ہم چاہتے تھے کہ کراچی کا نظام جاگیردارانہ نہ ہو۔ ہمیں امید تھی کہ پولیس کا نظام مئیر کے ماتحت ہو گا۔

انہوں نے کہا 22 ہزار سے زائد 8 ماہ میں گاڑیاں چوری ہوئیں۔ چھوٹے اسکول اور ڈی ایچ کیو کیلئے سکھر جانا ہو گا۔ ہم چاہتے ہیں سکھر کے لوگ اپنے مسائل سکھر کی مقامی حکومت کے پاس جائیں چاہتے ہیں۔ کراچی کی مقامی حکومت کے پاس کراچی کے مسائل حل کرانے جائیں۔ کراچی میں بلڈنگ مسمار کی جارہی ہیں۔ ہم چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں بلڈنگ بنانے والوں کو مسمار کیا جائے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مئیر کے ماتحت لائی جائیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر بولے سندھ کا دارالحکومت وزیراعلیٰ سے بھیک نہیں مانگ رہا ہے۔ ہم اس معاملے پر عوام کیساتھ مل کر فیصلہ کن تحریک شروع کرینگے۔

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ کو پینٹ پہننا ناظم آباد والوں نے سکھایا۔ یہ ہمیں منارٹی کہہ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اس شہر اور ملک کی دشمن ہے۔

کانفرنس سے فردوس شمیم نقوی، مصطفی کمال، حافظ نعیم الرحمن ، سردارعبدالرحیم اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی خطابات کیے۔