Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج طلب

پی ٹی آئی کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج طلب
December 23, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) کپتان تحریکوں کی پچ پر نواز شریف کو باؤنسر کرانے کے لئے تیار ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم کی تحریک عدل کے مقابلے میں تحریک انصاف نے اپنا پلان بنا لیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑے فیصلوں کے لئے پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس آج  بلا لیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تحریک کے اعلان کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور طاہر القادری کی استعفوں کی 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن پر پالیسی تیار کی جائیگی۔
اجلاس میں جہانگیر ترین کی نظر ثانی درخواست، سیاسی صورتحال اور فاٹا اصلاحات بل پر بھی غور کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عدلیہ کے حق میں تحریک چلانے کے لئے میدان میں نکلنے کو تیار ہے تاہم پہلے مرحلے میں طاہر القادری کی تحریک کی حمایت کی جائے گی۔
اگلے مرحلے میں نواز شریف کی تحریک کے انداز کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔