Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی کور کمیٹی نوازشریف کو باہر بھیجنے بارے عدالتی فیصلے کے احترام پر متفق

پی ٹی آئی کور کمیٹی نوازشریف کو باہر بھیجنے بارے عدالتی فیصلے کے احترام پر متفق
November 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کے ارادوں کو بھانپنے ہوئے حکومت نے پھونک پھونک کر چلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کو علاج کیلئے ملک سے باہر بھیجنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔ کور کمیٹی نے اداروں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے میڈیا سے متعلق معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی جس میں فردوس عاشق، جہانگیر ترین، اسد عمر اور فواد چودھری شامل ہیں۔