Thursday, April 25, 2024

  پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی  تحریک پر ووٹنگ نہیں ہوگی  :خورشید شاہ

   پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی  تحریک پر ووٹنگ نہیں ہوگی  :خورشید شاہ
August 1, 2015
سکھر(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اونٹ ٹھیک سمت میں بیٹھے گا، اُمید ہے پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی رکنیت کے بارے میں ووٹنگ نہیں ہوگی اور معاملہ ختم ہوجائے گا۔ سکھرمیں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو دیوارسے نہ لگایا جائے،امید ہے پی ٹی آئی کامعاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔ اس سے پہلے روہڑی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں قائدِ حزبِ اختلاف نےتاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت کا ٹیکس پرٹیکس لگانا مناسب نہیں۔ خورشید شاہ نےکہا کہ وزیراعظم پورے ملک کے چیف ایگزیکٹوہیں، وہ سیلاب سے متاثرہ ہرعلاقے کا دورہ کریں اورسندھ بھی آئیں۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی بھی تجویزدے دی۔