Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کو مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی : خورشید شاہ

پی ٹی آئی کو مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی : خورشید شاہ
November 17, 2016

اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ مشترکہ اجلاس نوازشریف کا مسئلہ نہیں تھا، ترکی اور پاکستان کا معاملہ ہے۔ پی ٹی اے کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ترکی کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ ترک صدر کی مصروفیات کے باعث مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔

خورشید شاہ کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی اور عوام کی جانب سے ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے۔ تحریک انصاف کو مشترکہ اجلاس میں نمائندگی کرنی چاہئے تھی۔