Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کو عوام نہیں تخت لاہور اور اسلام آباد کی فکر ہے : اسفند یار ولی

پی ٹی آئی کو عوام نہیں تخت لاہور اور اسلام آباد کی فکر ہے : اسفند یار ولی
August 28, 2016
صوابی (92نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہیں تخت لاہور اور اسلام آباد کی فکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول اور باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے پختونوں کی تعلیم کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ اسفندیار ولی خان نے استفسار کیا کہ وزیر داخلہ بتائیں کہ اے پی ایس حملے کے بعد بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر کس حد تک عمل ہوا ہے۔