Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی کو خود علم نہیں کہ وہ کیسے حکومت میں آگئی ، مراد علی شاہ ‏

پی ٹی آئی کو خود علم نہیں کہ وہ کیسے حکومت میں آگئی ، مراد علی شاہ ‏
April 14, 2019

سیہون ( 92 نیوز) سیہون میں مراد علی شاہ ‏ کے والد کی برسی کی تقریب میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمالکیا گیا ، سرکاری اسپتال خالی کرا لیا گیاجبکہ مریضوں کو گھر بھیج کر اسپتال میں دیگیں پکائی گئیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ‏  نے کہا پی ٹی آئی کو خود بھی علم نہیں کہ وہ کیسے حکومت میں آ گئی۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ مخالفین کی سازشوں کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے ساری سندھ میں کامیابی حاصل کی ، جن لوگوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے، ان کی خدمت کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ  سندھ کے لوگوں کو وفاق حکومت تکالیف دے رہی ہے، تھر میں بجلی پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے ،پورے سندھ کو بجلی کی سہولت مل سکتی ہے۔