Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی کو خواتین کی 25 ،ن لیگ کو 14،پیپلز پارٹی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

پی ٹی آئی کو خواتین کی 25 ،ن لیگ کو 14،پیپلز پارٹی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان
July 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن  نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے مخصوص نشستوں کا کوٹہ طے کرلیا۔ پی ٹی آئی کو خواتین کی 25 ،ن لیگ کو 14 جبکہ پیپلز پارٹی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان  ہے۔ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں چار اقلیتی نشستیں بھی ملیں گی ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 4.5 جنرل نشستوں پر ایک خاتون کی مخصوص نشست ملے گی۔ قومی اسمبلی کی 27 جنرل نشستوں پر ایک اقلیت کی نشست بھی ملے گی۔ پنجاب اسمبلی کی 24.5 جنرل نشستوں پر ایک مخصوص نشست ملے گی ۔ پنجاب اسمبلی کی 37 جنرل نشستوں پر ایک اقلیت کی نشست ملے گی۔ سندھ اسمبلی کی 4.48 جنرل نشستوں پر ایک خاتون کی نشست ملے گی۔ سندھ اسمبلی کی 14 جنرل نشستوں پر ایک مخصوص نشست ملے گی۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 4.5 جنرل نشستوں پر ایک خاتون کی نشست ملے گی ۔ کے پی کے اسمبلی کی 33 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی نشست ملے گی۔  بلوچستان اسمبلی کی 4.6 جنرل نشستوں پرایک خاتون کی نشست ملے گی۔ بلوچستان اسمبلی کی 17 جنرل نشستوں پر ایک اقلیت کی نشست ملے گی۔