Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی کو بالآخر ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل ہی گئی

پی ٹی آئی کو بالآخر ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل ہی گئی
April 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کوآخرِکارجلسے کی اجازت مل ہی گئی چندروز تک انکارکرنے والے وزیرِ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی کہ پی ٹی آئی والوں سے معاملات خوش اسلوبی طے کئے جائیں اور چوبیس اپریل کو جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے ایف نائن پارک میں جلسے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی جانب سے شدید رد عمل آنا شروع ہوگیا اور اس حوالے سے انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس بلا کر اجازت سے صاف انکار کیا لیکن چند  دن گزرنے کے ساتھ ہی سخت رد عمل کا اظہار کرنے والے وزیر داخلہ کی جانب سے ناصرف جلسے کی اجازت کا اعلان سامنے آگیا بلکہ انتظامیہ کو حکم جاری کیا گیا کہ سیاسی اجتماع میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے ۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کیا گیا ہے اسلام آبا انتظامیہ پی ٹی آئی قیادت سے مل بیٹھ کر معاملہ خوش اسلوبی سے حل ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو مقررہ وقت پر جلسہ ختم کرنے اور پرامن رہنے کا پابند بنائیں۔ وزیر داخلہ کے بیان کے بعد پی ٹی آئی نے انتطامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے تاہم ابھی پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تحریری معاہدہ ہونا باقی ہے۔