Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی کراچی کے رکن اسمبلی آفتاب جہانگیر نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا

پی ٹی آئی کراچی کے رکن اسمبلی آفتاب جہانگیر نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا
August 30, 2018
کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف کراچی سے منتخب اراکین اسمبلی کے قیادت سے گلے شکوے بڑھنے لگے۔ عامر لیاقت کے بعد آفتاب جہانگیر نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ آفتاب جہانگیر کا کہنا ہے کہ کراچی کے ممبران قومی اسمبلی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم سے ملاقات ہو یا ادارہ نور حق کا دورہ، کراچی کے منتخب نمائندوں سے مشورہ نہیں کیا گیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں آٖفتاب جہانگیر کا کہنا تھا وہ کسی فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں، پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، علاقائی مسائل کے حل کے لئے ہمیں بھی اعتماد میں لیا جائے۔ تحریک انصاف  کی صوبائی قیادت نے آفتاب جہانگیر کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں مزید بیان بازی سے روک دیا۔