Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی
December 7, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر عارف علوی اور علی زیدی نے کراچی میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین کو اپنے استعفے پیش کردیئے۔ اس موقع پرعارف علوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کو اندرون سندھ منظم کردیا ہے اب کراچی کی باری ہے تاہم شکست کو تسلیم کرتا ہوں ،اسی طرح  پی ٹی آئی کراچی کے آرگنائزر علی زیدی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی رکوانے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شکست تسلیم کرتے ہیں اور پارٹی چیئرمین کو شکست کی رات ہی اپنا استعفی پیش کر چکے ہیں۔