Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کراچی کی خواتین کا حلوے ، بریانی کی دیگیں لیکر آزادی مارچ کیخلاف احتجاج

پی ٹی آئی کراچی کی خواتین کا حلوے ، بریانی کی دیگیں لیکر آزادی مارچ کیخلاف احتجاج
October 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے انوکھا احتجاج کیا ، خواتین حلوے اور بریانی کی دیگیں لیکر پریس کلب پہنچ گئیں  اور کہا کہ  مولانا صاحب احتجاج ضرور کریں لیکن مدرسے کے بچوں کو استعمال نہ کریں ۔ پی ٹی آئی کراچی کی خواتین نے  آزادی مارچ کے شرکا کی دعوت کا اہتمام کردیا ، بریانی اورحلوہ کی دیگیں لے کرپریس کلب پہنچیں ، ڈیزل سےبھرے کین بھی ساتھ لائیں اور نعرےبھی خوب لگائے۔ انوکھے احتجاج کی قیادت کرنے والی رکن سندھ اسمبلی دعابھٹونےکہاکہ  احتجاج مولانا صاحب کا حق ہے ، لیکن سیاسی مقصد کےلئے  مدرسوں کےبچوں کواستعمال نہ کیاجائے۔ آزادی مارچ کےشرکاء وہاں نہ پہنچے تو خواتین نے وہاں موجود لوگوں میں ہی حلوہ  اوربریانی بانٹ دی۔