Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کراچی رہنماؤں کے گلے شکوے ، صوبائی صدر فردوس شمیم نقوی بنی گالا طلب

پی ٹی آئی کراچی رہنماؤں کے گلے شکوے ، صوبائی صدر فردوس شمیم نقوی بنی گالا طلب
August 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کراچی سےمنتخب اراکین قومی اسمبلی کے پارٹی قیادت سے بڑھتے گلے اورشکوے کے معاملات سلجھانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کراچی  صدر فردوس شمیم نقوی کو اسلام آباد طلب کر لیا جبکہ بیان بازی پرعامرلیاقت حسین اورآفتاب جہانگیرسے پارٹی قیادت نے وضاحت مانگ لی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فردوس شمیم نقوی سے پارٹی کے اندر اختلافات سے متعلق پوچھا جائے گا جبکہ انھیں پارٹی کے عہدے سے ہٹائےجانے کا بھی امکان ہے۔ ادھر تحریک انصاف کراچی ڈویژن نے بھی دونوں اراکین قومی اسمبلی کوخط لکھ کر ڈسپلینری کمیٹی کے روبروپیش ہو کر تحریری جواب جمع کرانیکی ہدایت کی ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گذشتہ چند روز کے دوران کئی بار پارٹی قیادت کی جانب ان کو نظرانداز کیے جانے اور پالیسی سے اختلاف کیا تھا جبکہ آفتاب جہانگیر نے بھی گذشتہ روز کچھ ایسا  ہی طر زعمل اختیار کیا۔