Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی کاعمران اسماعیل کواین اے 246ایم کیو ایم کا کنورنوید جمیل کوضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کاعمران اسماعیل کواین اے 246ایم کیو ایم کا کنورنوید جمیل کوضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ
March 30, 2015
کراچی (92نیوز) تحریک انصاف نے این اے 246عزیزآباد سے عمران اسماعیل جبکہ ایم کیو ایم نے کنور نوید جمیل کو ضمنی انتخاب لڑںے کےلئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہےکراچی میں الطاف حسین  لوگوں کو تحریک انصاف کے خلاف اکسارہے ہیں لیکن عمران خان پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے ا یم کیو ایم عوام کو گمراہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے پاس بھتہ خوری سے نجات کے لئے بہترین موقع ہے امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو این اے دو سو چھیالیس سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف اس حلقے سے ضرور جیتے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ دوسری طرف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سابق ضلع ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل کوضمنی انتخاب لڑنے کےلئے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔