Wednesday, April 24, 2024

پی ٹٰی آئی کارکنوں کی لوگوں میں دھرنے میں شرکت کی دعوت

پی ٹٰی آئی کارکنوں کی لوگوں میں دھرنے میں شرکت کی دعوت
October 29, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور میں پمفلٹ تقسیم کیے اور عوام کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی  کپتان کے کھلاڑیوں نے دو نومبر کو ہر صورت اسلام آباد پہنچے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جس میں ارکان پنجاب اسمبلی سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی عوام میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ کارکن خود کو گرفتاریوں سے بچا کر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو گرفتار کر کے قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے جس کے خلاف ہر فورم پر معاملہ اٹھایا جائے گا۔ تحریک انصاف نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر رہنماؤں اور کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو لاہور سمیت ہر شہر کو بند کر دیا جائے گا۔