Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی کارکنوں کا بنی گالہ کے باہر احتجاج

پی ٹی آئی کارکنوں کا بنی گالہ کے باہر احتجاج
March 21, 2015
اسلام آباد(نائنٹٰی ٹو نیوز)تحریک انصاف پشاورکے کارکنوں نے صوبائی وزیر معدنیات کے ناروا سلوک کے خلاف  بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ عمران خان دھرنے میں پہنچے تو مظاہرین نے وزیر معدنیات کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔ کپتان نےصوبائی وزیراور مظاہرین کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے۔ پشاور کے صوبائی حلقہ 1 کے پارٹی کارکن اپنے ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی کے خلاف شکایات لے کر بنی گالہ پہنچ گئے۔ کارکنوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر نعرے بازی کی اور دھرنا دیا ،ان کا موقف تھا کہ ضیا اللہ آفریدی کارکنوں کو نظر انداز ہی نہیں ان سےناروا سلوک بھی کرتے ہیں ۔ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ  دورہ بنوں سے واپس بنی گالہ پہنچے تومظاہرین نے ان کا راستہ روک لیا۔ عمران خان کو کارکنوں کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے گاڑی سے باہر آنا پڑا۔ کپتان نے مظاہرین سے ملاقات کے لیے اپنے گھر بلایا تو  انہیں بھی گھر جانے کا راستہ ملا۔ چیرمین تحریک انصاف نے پارٹی کارکنوں کی شکایت پرصوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی اور شکایت کنندگان کو منگل کو بنی گالہ طلب کرلیا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ  وہ  وزراء کو حلقے کےعوام اور کارکنوں کے ساتھ اچھا سلوک رکھنے کا پابند بنائیں گے۔