Thursday, May 9, 2024

پی ٹی آئی کارکن آصف ہارون کا قتل ، گورنر سندھ کی مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پی ٹی آئی کارکن آصف ہارون کا قتل ، گورنر سندھ کی مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
October 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کی کراچی میں پی ٹی آئی کارکن آصف ہارون کے گھر آمد ہوئی ، مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے ، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے ۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو حکومت نے کنٹرول کیا ہوا ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی موجودگی کا انکشاف بھی کر دیا ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس کا نشانہ تحریک انصاف کا مقامی عہدیدار بن گیا۔ پی ٹی آئی عہدیدار آصف ہارون مدنی مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکلے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ سر میں دو گولیاں لگنے سے آصف ہارون جاں بحق ہو گئے تھے ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے واقعے خلاف شاہراہ پاکستان پر احتجاج کیا جس کے بعد مقتول آصف کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔ مقدمے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کر لی گئی تھی۔