Monday, May 6, 2024

پی ٹی آئی کاازسرنوتنظیم سازی کافیصلہ،یکم اکتوبرسے علاقائی سطح پرکی گئی ‏تقرریاں منسوخ

پی ٹی آئی کاازسرنوتنظیم سازی کافیصلہ،یکم اکتوبرسے علاقائی سطح پرکی گئی ‏تقرریاں منسوخ
October 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا، یکم اکتوبر سے علاقائی سطح پر کی گئی تمام مقرریاں منسوخ کر دی گئیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق پارٹی کی ذیلی تنظیموں پر بھی ہوگا۔ تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی کے بعد پارٹی کے اندر بھی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا۔ یکم اکتوبر سےعلاقائی سطح    پر  کی گئی  تمام  تقرریاں  منسوخ کر دی گئیں ، تقرریوں کی منسوخی کا   باقاعدہ  نوٹیفکیشن   بھی  جاری کر دیا  گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق پارٹی کی   ذیلی  تنظیموں پر  بھی ہو گا ۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو مکمل کرلی جائے گی، پارٹی چیئرمین عمران خان نے ٹاسک سیکرٹری جنرل ارشد داد کو سونپتے ہوئے جلد ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔قومی سے یونین کونسل سطح تنظیم سازی کا عمل پارٹی آئین کے تحت عمل میں لایا جائیگا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کو وزراء، مشیروں سے پارٹی عہدہ لینے کی تجویز پیش کی گئی ،  بتایا گیا وزرا اور مشیر حکومتی امور چلانے میں مصروفیات کے باعث پارٹی امور چلانے سے قاصر ہیں۔ ذرائع کے  مطابق، عمران خان نے اہم امور پر پارٹی کا موقف بہتر انداز میں پیش کرنے کیلئے پارٹی کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کردی  تاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی  سے گراس روٹ لیول پر عوام کی خدمت کی جاسکے گی۔