Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی کا کوئی رکن حکومت سے ناراض نہیں،اتحادی بھی ساتھ ہیں ، اسد عمر

پی ٹی آئی کا کوئی رکن حکومت سے ناراض نہیں،اتحادی بھی ساتھ ہیں ، اسد عمر
February 27, 2021

حیدر آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن حکومت سے ناراض نہیں، اتحادی بھی ساتھ ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اعتراضات ارکان کا حق ہے، چہ میگوئیوں میں صداقت نہیں، پیپلزپارٹی کی پچاس سال حکومت کے باوجود سندھ محرومیوں کا شکار ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ  سندھ کے حکمرانوں نے اپنے محل بنائے لیکن  عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،، سندھ کے حکمرانوں کا نام اب صوبے میں مٹ رہا ہے۔