Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن ایک بار پھر بدنظمی کا شکار

پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن  ایک بار پھر بدنظمی کا شکار
September 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف میں پارٹی اختلافات شدت اختیارکرگئے، سیف اللہ نیازی کے استعفے کے بعد یوتھ ونگ بھی کھل کر سامنے آ گیا پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے عمران خان سے یوتھ ونگ کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی جانب سے بد نظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ عمران خان کے خطاب سے قبل کارکنوں کی بڑی تعداد اسٹیج پر چڑھ گئی جسے پی ٹی آئی کے رہنماوں نے دھکے دے کر اسٹیج سے نیچے اتارا۔ پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے قبل یوتھ ونگ کے اجلاس میں  جہانگیر ترین کے فیصلے پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ ورکرز کنونشن میں کارکن یوتھ ونگ کی بحالی کے نعرے لگاتے رہے۔ کارکنوں کی بد نظمی کے باعث عمران خان کو مداخلت کرنا پڑی اورجاتے جاتے یوتھ ونگ کو جواب دے گئے۔