Tuesday, May 7, 2024

پی ٹی آئی کا ن لیگ پر بک کرائی گاڑیاں پکڑنے کا الزام

پی ٹی آئی کا ن لیگ پر بک کرائی گاڑیاں پکڑنے کا الزام
April 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن پر  اپنی بک کرائی گئی گاڑیوں پکڑنے کا الزام عائد کر دیا۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ ضلعی حکام ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ن لیگ باز نہ آئی تو جلسہ مینار پاکستان سے باہر نکل آئے گا۔ پی ٹی آئی  کے رہنما شعیب صدیقی نے مینار پاکستان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ  پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ، دوسرے شہروں سے آنے والی تحریک انصاف کی گاڑیوں کو انتظامیہ کی ہدایت پر زبردستی روکا جارہا ۔ ہے ، حکومت باز نہ آئی تو جلسہ مینار پاکستان کی جگہ کہیں بھی ہو سکتا ہے ۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے جلسے کا ایجنڈابتاتے ہوئے کہا کہ جلسے میں نئی چیزیں عوام کے سامنے لائیں گے ، بڑے اسٹیج اور اسکرینوں کااہتمام کیاگیاہے ۔ہرپارٹی رہنما مختلف موضوع پر آکر خطاب کرے گا ۔ دونوں رہنماوں نے دعوی کیا کہ اتوار کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ، جس میں لیڈیز، فیملی اور میڈیا کے علیحدہ علیحدہ انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔