Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کا لندن میں مے فیئر فلیٹس فروخت کرانے والے پاکستانی نژاد وکیل سے رابطہ ہوگیا

پی ٹی آئی کا لندن میں مے فیئر فلیٹس فروخت کرانے والے پاکستانی نژاد وکیل سے رابطہ ہوگیا
November 23, 2016

اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی رہنماوں کا لندن میں مے فیئرفلیٹس فروخت کرانے والے پاکستانی نژاد وکیل سے رابطہ ہوگیا،وکیل نے اہم معلومات کا تبادلہ کیا،وکیل کا کہنا ہےکہ ثبوت سپریم کورٹ بھجوا دئیے ہیں،ترجمان پی ٹی آئی نے بھی رابطے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنماوں نے دورہ لندن کے دوران مے فیئر فلیٹس فروخت کرانے والے پاکستانی نژاد وکیل سے رابطہ کیا ہے ، وکیل نے مے فیئر فلیٹس کی فروخت کے حوالے سے ضروری معلومات کا تبادلہ بھی کیا، ذرائع کے مطابق لندن میں مقیم پاکستانی  وکیل نے پی ٹی آئی رہنماوں کوبتایا کہ مےفیئر فلیٹس کی فروخت کے کچھ ثبوت سپریم کورٹ  آف پاکستان بھجوادیئے ہیں،وکیل کا کہنا تھا کہ ثبوت اپنے کسی عزیز کے ذریعے سپریم کورٹ بھجوائے ہیں، وکیل کی فراہم کردہ معلومات  کے بعد پی ٹی آئی نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے ان ثبوتوں کی معلومات کے لیے رجسٹرارسپریم کورٹ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لندن میں وکیل سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے،تاہم اس سے بات کیا ہوئی،یہ نہیں بتا سکتے، عمران خان اور نعیم الحق برطانیہ سے واپس آگئے ،کپتان کی آدھی ٹیم ابھی تک برطانیہ میں موجود ہے، شاہ محمودقریشی ، شیخ رشید اور عون چوہدری بدھ کو ایک ہی فلائیٹ سے وطن واپس آئیں گے۔