Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی کا سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر لاہور میں جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری پر جلسہ کر سکتی ہے: پولیس حکام

پی ٹی آئی کا سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر لاہور میں جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری پر جلسہ کر سکتی ہے: پولیس حکام
August 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ پولیس نے سکیورٹی خدشات کے باعث داتا دربار اور چئیرنگ کراس پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کے روز جلسہ کے لیے انتظامیہ سے پہلے چئیرنگ کراس اور پھر داتا دربار کی اجازت طلب کی گئی لیکن پولیس نے سکیورٹی خدشات کے باعث داتا دربار اور چیئرنگ کراس پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس نے عمران خان کو شدید سکیورٹی خدشات کے باعث حفاظت کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری پر جلسہ کرنا چاہے تو ضرور کرے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے مرکزی قیادت کو آگاہ کر دیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لاہور آئیں گے اور مختلف میٹنگز میں شرکت کریں گے۔