Thursday, September 19, 2024

پی ٹی آئی کا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کاانتخابات شوآف ہینڈ کے ذریعے کرانے کامطالبہ

پی ٹی آئی کا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کاانتخابات شوآف ہینڈ کے ذریعے کرانے کامطالبہ
August 14, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے خفیہ رائے شماری  کرانے کی مخالفت کر دی ۔ تحریک انصاف کے رکن جمال صدیقی نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو درخواست جمع کرائی کہ  اسپیکر و دپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب خفیہ طریقے کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے ۔ جمال صدیقی نے موقف  اپنایا کہ اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری میں ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے 4کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے جبکہ ووٹنگ کل ہوگی ۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے 2،2 امیدوار میدان میں ہیں۔