Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھانے کا مطالبہ
November 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت دوگھنٹے بڑھانے کا مطالبہ کردیا  ، تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ  اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی تعداد زیادہ ہے،2 بجے چھٹی کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کا وقت کم رہ جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھایا جائے ، خط میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد سرکاری ملازمین کا شہر ہے ، اور انتخابات کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ، اور دوپہر2 بجے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی نسبت اسلام آباد میں ووٹر کو زیادہ امیدواروں کو ووٹ ڈالنا ہیں ، ہر ووٹر کو چھ بیلٹ پیپرز استمال کرنا ہوں گے ، جس کے لیے وقت بھی زیادہ درکار ہے، خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد وقت کی کمی کے پیش نظر ووٹ پول کرنے سے محروم رہ سکتی ہے ۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر کو بتایاگیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی وقت کی کمی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ پول کرنے سے محروم رہ گےگئی تھی اس لیے پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کی توسیع ناگزیر ہو چکی ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے سے معذرت کرلی ہے ، الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سرکاری دفتروں میں دوپہر2 بجے چھٹی ہوجائے گی ملازمین کو ووٹ پول کرنے کے لیے 3 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے ۔