Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کا اسلام آباد دھرنا روکنے کیلئے متفرق درخواستیں دائر

پی ٹی آئی کا اسلام آباد دھرنا روکنے کیلئے متفرق درخواستیں دائر
October 19, 2016
اسلام آباد / کراچی (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دو نومبر کو اعلان کردہ دھرنے کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف ا پنایا ہے کہ جمہوری دور میں احتجاج کا حق تو ہر کسی کو ہے لیکن دھرنے کی آڑ میںعام شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ دھرنے کے باعث امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے ساتھ ساتھ معمولات زندگی بھی مفلوج ہو سکتے ہیں لہٰذا دھرنا روکنے کےلئے ہر صورت احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس متفرق درخواست کو کل پانامہ لیکس کی درخواست کے ساتھ ہی سنا جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ طارق اسد اس سے پہلے پانامہ لیکس سے متعلق درخواست میں بھی عمران خان کو فریق بنا چکے ہیں۔