Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی کا آج جھنگ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

پی ٹی آئی کا آج جھنگ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ
July 15, 2018
جھنگ (92 نیوز) تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری ہے۔ پی ٹی آئی کا آج جھنگ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ  ہو گا۔ عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ تاریخی دھوبی گھاٹ گراونڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پولیس کے 11 سو سے زائد اہلکار سکیورٹی پر معمور ہوں گے۔