Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی ڈی سیٹ ہو گی یا نہیں !!! پارلیمانی رہنماﺅں کی تحریکوں پر مشاورت جاری !!! جلد خوشخبری دینگے: ایاز صادق

پی ٹی آئی ڈی سیٹ ہو گی یا نہیں !!! پارلیمانی رہنماﺅں کی تحریکوں پر مشاورت جاری !!! جلد خوشخبری دینگے: ایاز صادق
August 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریکوں پر پارلیمانی رہنماﺅں کی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے مثبت پیشرفت ہو گی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قوم کو جلد خوشخبری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رات 12 بجے دوبارہ الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ میری کوشش ہے کہ ممبرز کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کو فون خوشی سے نہیں کیا، قوم کے جذبات سے آگاہ تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے کہا کہ فوج اور رینجرز کے خلاف بیانات سے گریز کریں۔ ایم کیو ایم کے قائد سے کہا کہ ان کے بیانات سے عوام کی دل آزاری ہوتی ہے۔ فوج اور رینجرز کا آپریشن ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔