Thursday, May 2, 2024

پی ٹی آئی چودھری نثار علی خاں کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے کوشاں ہوگئی

پی ٹی آئی چودھری نثار علی خاں کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے کوشاں ہوگئی
January 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، پاکستان تحریک انصاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر پنجاب اسمبلی کا رکن منتخب ہونے والے چودھری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے میدان میں اتر آئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے چودھری نثار علی خان کی رکنیت منسوخ کرنے کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔ قرارداد کے مطابق چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018 میں پی پی 10 سے الیکشن جیتا   مگر بطور ممبر تاحال حلف نہ اٹھایا جس سے وہ اپنے حلقے کے عوام اور  ایوان کی تضحیک و توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثارکی رکنیت منسوخ کی جائے، اس کے لئے فی الفور قوانین اور قواعد و ضوابط  صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں ترمیم کی جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چودھری نثار کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے اور اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔