Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی چاہتی ہے حساب کتاب دوسروں کا ہو انکا نہیں، سراج الحق

پی ٹی آئی چاہتی ہے حساب کتاب دوسروں کا ہو انکا نہیں، سراج الحق
December 1, 2019
لاہور(92 نیوز) پی ٹی آئی چاہتی ہے حساب کتاب دوسروں کا ہو ان کا نہ ہو، قوم مایوس ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں معاشی ٹیم اچھی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق تنقید کرتے مزید بولے کہ ہم یہی چاہتے ہیں ہر کوئی اپنے دائرے میں رہ کر اپنا کام کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار والے صرف اپنے کارخانوں شوگر ملوں اور بینک اکاؤنٹس میں اضافہ چاہتے ہیں لیکن جماعت اسلامی چاہتی ہے نوجوان اپنے والدین اور معاشرے کے لئے مفید شہری بن جائیں۔ سراج الحق نے کہا کہ افسوس ہے جنوبی پنجاب پر جاگیرداروں کا قبضہ ہے کرپٹ قیادت کا قبضہ ہے جنہوں نے تعلیم و خوشحالی سے محروم رکھا اور لوگوں کو غلام بنایا ہے، یہ پرانے لوگ ہیں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی صورت میں ایک کلاس عوام پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اللہ کی نعمتوں کو بروئے کارلاکر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں، جماعت اسلامی انسان کی کامیابی چاہتی ہےاپنی زندگی جاگیر دار یا وڈیرے کی طرح نہ گزاریں۔