Sunday, May 12, 2024

پی ٹی آئی پر دھمکیوں کا الزام، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

پی ٹی آئی پر دھمکیوں کا الزام، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف پر دھمکیوں کا الزام پر الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، 27 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا الزام عائد کیا ہے۔ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے دھمکیوں پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کو جلد مکمل کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔ اکبر ایس بابر نے 20 جنوری کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔