Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر آمادہ:ذرائع

پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر آمادہ:ذرائع
April 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر امادگی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوا جس میں کورکمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا یہ اجلاس گرما گرم ماحول میں ہواجس  میں کمیٹی کے ارکان کی دلچسپ بحث ہوئی ۔ پارٹی کے کچھ ارکان نے تو پارلیمنٹ میں شرکت کی مخالفت کی ان کا کہناتھا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن کمیشن  کارزلٹ نہیں آتا اس وقت کو ممبران کو اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہیے ۔ جب کہ پارلیمنٹ میں شرکت کرنے کے حمایتی ارکان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جب عام انتخابات میں دھاندلی کو بے نقاب کرنے کےلئے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو ہم پارلیمنٹ میں شرکت کریں گے ۔ تحریک انصاف کی کورکمیٹی میں چیئرمین عمران خان ،جہانگیر ترین ،چودھری سرور،شاہ محمود قریشی ،محمود الرشید ،عارف علوی ،شیریں مزاری ،اعجاز چودھری سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی ۔ ذرائع کےمطابق کورکمیٹی کے ارکان کی گرما گرم بحث کے بعد اکثریت رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پیرکو ہونے والےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی جائے۔