Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی

پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی
April 2, 2018

اسلام آبا د( 92 نیوز ) 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کس کو ٹکٹ دے گی؟، امیداورں کے چناؤ کا طریقہ کار کیا ہوگا؟، تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے حکمت عملی تیار کرلی ، درخواست فارم پارٹی کی آفیشل ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔

بورڈ نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کے کوائف بھی  مرتب کیے جائیں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست فارم  دستیاب ہیں ،  قومی اسمبلی کے لیے خواہشمند امیدواروں کو بطور زر ضمانت ایک  لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں  کو درخواست فارم کے ساتھ 50 ہزار روپے جمع کرانا ہونگے۔

پارلیمانی بورڈز امیدوراوں کی دیانت وفاداری ، انتخاب لڑنے کی قابلیت پر ٹکٹ دے گا ، شارٹ لسٹیڈ امیدواروں کے حتمی انٹرویو عمران خان خود کریں گے۔

 ترجمان کے مطابق پارلیمانی بورڈز کے تمام اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کرینگے۔ پنجاب اور اسلام آباد کی درخواستوں پر غور کیلئے پارلیمانی بورڈز کا اجلاس 14اور 15اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پختونخوا اور فاٹا کی درخواستوں پرغور کےلیے 17اور 18اپریل کو اجلاس ہوگا۔

سندھ کی درخواستوں پر 20اپریل جبکہ بلوچستان کے لیے 25 اپریل کو بورڈ کا اجلاس ہوگا۔